
اہور گلوکار بلال سعید کا کہنا ہے کہ مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کے مناظر دکھائے گئے ہیں نہ کہ موسیقی یا رقص لوگوں کی غیر ارادی طور پر دل آزاری پر ان سے معذرت خواہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے سے متعلق گلوکار بلال سعید کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔گلوکار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔لاپنے پیغام میں بلال سعید کا کہنا ہے کہ قبول کا ٹیزر پیش خدمت ہے.یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ سے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ مزید پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں۔ اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔
0 Comments